20 November 2017 - 16:19
News ID: 431900
فونت
عراق کی اعلی فیڈرل عدالت نے کردستان میں ریفرنڈم کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔
ریفرنڈم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اعلی فیڈرل عدالت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں گذشتہ پچیس ستمبر کو عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو ملک کے آئین کے منافی قراردیتے ہوئے اس کے نتائج کو منسوخ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ریفرنڈم اور اس کے نتائج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ نے کچھ عرصے قبل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ، اربیل ریفرنڈم کے بارے میں عراق کی اعلی فیڈرل عدالت کے فیصلہ کا احترام کرے گی۔

عراقی صدر فواد معصوم نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریفرنڈم کا مسئلہ ختم ہو جانے کے بعد اب بغداد اور اربیل کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو جانا چاہئے۔

عراق کی مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اسی صورت میں ہوں گے جب ریفرنڈم کے نتا‏ئج منسوخ ہو جائیں گے اور اربیل، عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کو پوری طرح تسلیم کرے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬