رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مرتضی آقا تهرانی نے حسینیہ آیت الله مرعشی نجفی(ره) قم میں ہونے والی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے الھی نعمتوں کی قدردانی کی تاکید کی اور کہا: انسان کبھی الھی نعمتوں کی بہ نسبت بے توجہ رہتا ہے اور بخوبی اس کی قدر نہیں کرتا ۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے مزید کہا: طول تاریخ میں بہت سارے ایسے فرقے تھے کہ جو حق کے راستہ سے منحرف ہوگئے کہ ان میں سے بعض کی کوئی ایک فرد بھی موجود نہیں ہے ، ان فرقوں میں واقفیہ ، زیدیہ، محمدیہ، اسماعیلیہ وغیره کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے جس آج کوئی وجود نہیں ۔
انہوں نے اخلاقی انحرافات کو حق کے راستے سے دور ہونے کا سبب جانا اور کہا: انسان کسی بھی عمل کو بغیر سوچے سمجھے انجام نہ دے ، تمام انبیاء اور اوصیاء الھی خدا کی طرف سے صاحب اعجاز و کرامت ہیں ، اور انسان ذرا سے غور و فکر کے ذریعہ اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ اہل بیت علیھم السلام ، رسول اسلام (ص) کے جانشین برحق ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین آقا تهرانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شکرگزاری فقط زبانی شکر سے مخصوص نہیں ہے کہا: الھی نعمتوں کا شکر ، عمل کے ذریعہ بھی ہونا چاہئے یعنی انسان اهل بیت(ع) علیھم السلام کی سیرت و ثقافت کو اپنے عمل اور کردار میں جلوہ گر کرے ۔
حوزه علمیہ قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حقیقی ایمان ، محبت اهل بیت(ع) اور آپ پر گریہ کی قدر و منزلت کو بڑھا دیتا ہے کہا: امام زمانہ (عج) کی غیبت کبری کے طولانی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں نے نعمتِ امامت کی قدر نہیں کی ۔
انہوں نے بیان کیا: تاریخ میں بہت سارے انسان ایسے رہے ہیں جنہوں نے شریعت سے خارج ہونے اور فسق و فجور انجام دینے کے لئے حق کے راستہ کا انکار کردیا ، یہ چیز آج بھی مغربی دنیا میں بخوبی قابل مشاھدہ ہے ، ان حرکتوں کے جواب میں یہ کہا جانا ضروری ہے کہ انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہرعمل کے انجام دینے میں آزاد نہیں ہے اور قانون شکنی کی صورت میں ممکن نہیں کہ اس کا محاسبہ نہ کیا جائے ۔
حجت الاسلام والمسلمین آقا تهرانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیطان قدم نہ قدم انسانوں کو منحرف کرتا ہے کہا: جس قدر بھی ایمان کے درجات بلند ہوں گے شیطان بھی اسی قدر بہکانے کی کوشش کرتا ہے ، لہذا مومن خداوند متعال اور ائمہ معصومین(ع) کے توسل کے وسیلہ ہمیشہ اپنے ایمان کی حفاظت کرتا ہے تاکہ شیطان سے مقابلہ میں پیروز ہوجائے ۔
حوزه علمیہ قم کے استاد نے آخر میں یاد دہانی کی: انسان جس طرح اپنے مال و اسباب کی حفاظت کرتا ہے تاکہ چور کی چوری سے محفوظ رہے ، اپنے ایمان کی بھی حفاظت کرے تاکہ یہ گراں بہا گوہر شیطان کے ذریعہ اغوا نہ ہوجائے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۲