رسا نیوز ایجنسی کی العہد نیوز ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر دفاع جنرل عبداللہ محمد الہاشمی نے امریکی نیوز ایجنسی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس رپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظبی اور تل ابیب کے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں اور امریکا ایک بڑے بھائی کے طور پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہونے دے گا-
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی صورت میں اسرائیل کے لئے خطرہ نہیں بنے گا اور اسرائیل بھی متحدہ عرب امارات کے لئے خطرہ نہیں ہے- اس سے پہلے صیہونی حکومت کی فوج کے سربراہ گادی آئیزنکوٹ نے بھی لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار ایلاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل، بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کے ساتھ انٹلیجینس تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل اور سعودی عرب کے مفادات مشترکہ ہیں، کہا کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے برسراقتدار آنے کے بعد ایران کے خلاف اسٹریٹیجی تیار کرنے کا موقع ہاتھ آیا ہے اس لئے کہ تل ابیب نہیں چاہتا کہ شام میں اسرائیل کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہوں کو کوئی نقصان پہنچے- /۹۸۸/ ن۹۴۰