‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2017 - 14:13
News ID: 431894
فونت
تحریک آزادگان بحرین کے سربراہ:
سرزمین بحرین کی انقلابی شخصیت نے تاکید کی کہ حکومتِ آل ‌خلیفہ اپنے خاتمہ سے قریب ہو رہی ہے ۔
سعید الشهابی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک آزادگان بحرین کے سربراہ سعید الشهابی نے آل سعود کے داخلی اور بیرونی بحرانی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ آل ‌خلیفہ اپنے خاتمہ سے قریب ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا: حکومت آل ‌خلیفہ بہت تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے اور اپنے خاتمہ سے قریب ہو رہی ہے، سعودی حکومت کا بھی شیرازہ اس ملک کے رھبروں کی حماقت کی وجہ سے بکھرنے والا ہے ۔

الشهابی نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودیہ کی ناکامی نیز خاندان آل سعود میں موجود شدید داخلی اختلافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انگلینڈ میں بھی سیاسی میدان میں داخلی اختلافات اور قدامت پسند پارٹی کی شکست کی وجہ سے واضح تبدیلی آئی ہے کہ جو یقینا بحرین و علاقے پر اثر انداز ہوگی ۔

بحرین کی انقلابی شخصیت نے تاکید کی کہ بحرین کا انقلاب تمام سازشوں کو ناکامی سے روبرو کرنے کی توانائی رکھتا ہے نیز انقلاب کے دشمنوں میں بھی اس انقلاب کو نقصان پہنچانے کی توانائی نہیں ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: پیروزی ملت بحرین کا مقدر ہے اسی بنیاد پر علماء ، سیاسی شخصیتوں اور عوام نے انقلاب کو اپنا پہلا مقصد بنا رکھا ہے کہ ہم جن پر درود بھیجتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬