23 November 2017 - 20:59
خبر کا کوڈ: 431935
فونت
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان :
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق اور شام میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کا خیرمقدم کیا ہے۔
داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان 'محمد فیصل ' نے عراق اور شام میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کا خیرمقدم کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں مختلف ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں داعش کو نیست اور نابود کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے خطے کے ممالک کےساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

گزشتہ روز ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شام اور عراق میں داعش کی سنگین شکست اور ان کے خاتمے کے حوالے سے ایرانی قوم اور امت اسلامی کو مبارکباد دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬