23 November 2017 - 21:47
News ID: 431936
فونت
سیہون خودکش دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا۔
سانحہ سیہون شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ سیہون میں ملوث دہشتگرد نادر عرف مرشد کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ سہون سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشتگرد نادر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ سے قبل کالعدم دہشتگرد تنظیم کے چار کمانڈرز سے رابطے میں رہا، میرے ساتھیوں میں رحیم بروہی، مولوی ابراہیم اور جارو مہر شامل تھے۔

دہشتگرد نادر کے مطابق دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا، جو لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی اور مولانا عزیز کا قریبی رشتہ دار ہے۔

نادر نے انکشاف کیا کہ رابطے کیلئے تھریما نامی ایپلیکیشن کا استعمال کیا، محبوب نامی شخص کی رہائش گاہ پر خودکش بمبار سے ملاقات ہوئی۔ سیہون شریف کے مزار میں مرکزی راستے سے داخل ہوئے، دہشتگرد خودکش بم دھماکے کے بعد روجھان مزاری فرار ہوئے، دہشتگرد نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬