24 November 2017 - 20:13
News ID: 431947
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا : افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ایران افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر 'علی لاریجانی' نے داعش کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا امریکہ کا نعرہ کھوکھلا ہے۔

یہ بات انہوں نے استنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے افغان ہم منصب 'عبدالرئوف ابراہیمی' کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا افغان حکومت داعش سمیت دوسرے دہشت گرد تنظیموں کی قلع قمع کے لئے فوج کے ساتھ عوامی رضاکار فورسز کے تشکیل کے بعد ان کے خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ایران افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کے سپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے شہر استنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬