25 November 2017 - 19:50
News ID: 431960
فونت
ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مشترکہ مراسلے میں مطالبہ کیا کہ سوچی بیان کو سلامتی کونسل کی دستاویز کی حیثیت سے جاری کیا جائے .
ایران ، روس و ترکی کے صدور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مشترکہ مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کے مشترکہ بیان کو جسے سوچی میں منظور کیا گیا، سلامتی کونسل کی دستاویز کی حیثیت سے جاری کیا جائے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ مراسلے پر اقوام متحدہ میں ایران، روس اور ترکی کے مستقل مندوب منجملہ غلام علی خوشرو، وسلے نبنزیا اور فریدون سنیرلیؤگولو نے دستخط کئے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ بائیس نومبر کو اپنے سوچی اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں شام کی آزادی، اتحاد و قومی اقتدار اور اس ملک کی ارضی سالمیت کی تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کی مکمل شکست تک باہمی تعاون جاری رکھے جانے سے اتفاق کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬