26 November 2017 - 09:57
News ID: 431973
فونت
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا اور مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
 اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے آپریشن کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت دو سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد سے آمدہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سول انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے جبکہ دھرنا گاہ کے اطراف میں رینجرز کے اہلکاروں کو تعنیات کر دیا گیا ہے۔

دھرنا آپریشن کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا اور کراچی میں نمائش چورنگی، سہراب گوٹھ، ٹاور سمیت اب بھی کئی مقامات پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔

 مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں اب تک پینتیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی  مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد دھرنے کا معاملہ سمیت ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬