26 November 2017 - 15:11
News ID: 431976
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا : ہم دنیا میں یمنی عوام کی مظلومیت کو منعکس کرنے کیلیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے ۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی تنظیمیں اور دنیا بھر میں یمنی قوم کی معصومیت اور مظلومیت کو منعکس کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

یه بات بہرام قاسمی نے اتوار کے روز سعودی عرب کیجانب سے یمن میں انسانی امداد بهیجنے کے لیے ایک بندرگاه اور ہوائی اڈے کهولنے کے حوالے سے وائٹ ہاوس کے حالیہ بیان اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لیے ایران مخالف الزامات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا اعلان کردیا ہے کہ ایران اور یمن کے درمیان کوئی فوجی رابطہ نہیں ہے اور اس ملک کی فوجی اور میزائل صلاحیت یمن ہی خود کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے۔

قاسمی نے کہا کہ امریکہ، ہمیشہ ایک منصوبہ بندی شدہ پروگرام کے تحت ایران کے خلاف بے بنیاد، جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے کے ذریعہ عالمی برادری اور عوام کی رائے کو یمن میں اپنے غیر انسانی اور ظالمانہ جرائم سے انحراف کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کے خاتمے کی درخواست کے بجائے اس ملک کے جرائم کے تسلسل کی کھلی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بے شک وائٹ ہاؤس کے حالیہ بیان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ یمن میں سعودی عرب کے جرائم میں ملوث ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ایران، یمنی مظلوم عوام کے آلام اور مصائب کی کمی کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬