26 November 2017 - 17:34
News ID: 431980
فونت
نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابو جا میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابو جا میں انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےاس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پر امن مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرشیخ ابراهیم زکزکی کی  رہائی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تصاویر بھی تھیں۔

واضح رہے کہ شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ پرنائجیریا کی فوج نے دسمبر 2015 میں  حملہ کر کےگرفتار کیا تھا۔

13 دسمبر 2015 کو نائجیریا کی فوج  نے زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا جس میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تین بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہو گئے تھے۔

نائجیریا کی عدالت نےشیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن فوج اور حکومت عدالتی احکامات سے چشم پوشی کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬