26 November 2017 - 17:48
News ID: 431984
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
ایران کے صدر مملکت نے کہا : ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔
حجت الاسلام حسن روحانی و بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے گزشتہ شام اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت کرتے ہوئے دہشتگردی گروپوں کے خلاف جنگ کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے داعش گروپ کے خلاف شامی قوم، حکومت اور ان کے حامیوں کی شاندار کامیابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی طاقتوں اور خطے میں ان کے غلاموں، اپنے مفادات کے لیے عراق اور شام پر داعش کے قابو پانے کے لیے ان کی پشت پناہی کرتے تھے۔

ڈاکٹر روحانی نے دہشتگردی سے لڑنے کے لیے دونوں اقوام کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے اور شام کی تعمیر نو کے لیے ایران کی مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران اور شام کے درمیان باہمی اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک اور خطی ممالک کے مفادات کے تناظر میں اپنے باہمی تعلقات کو صحیح راستے پر جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ شامی قوم کو غیر ملکی مداخلتوں کے بغیر اپنی سرنوشت کا تعین کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت مخالفوں کو اپنے ملک کے مستقبل کے تعین کے لیے اپنے موثر اور تعمیری کردار کو ادا کرنا ناگزیر ہیں۔

انہوں نے سوچی اجلاس کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال شام کی قومی کانگریس کا انعقاد شامی پائیدار امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے خطے کے ایک ملک کی جانب سے ایران مخالف بے بنیاد بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطی ممالک کے درمیان باہمی برادری، اتحاد، سلامتی اور استحکام کا قائم کرنا چاہتا ہے۔

روحانی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ خطے کے ایک ملک ایران کو اپنا دشمن اور ناجائز صہیونی کو اپنا دوست سمجھتا ہے جبکہ یہ کینسر( صہیونی ریاست) نے خطے میں گزشتہ 70سالوں سے اب تک دوسرے ممالک کے خلاف سب سے بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ آئندہ میں بعض عربی ممالک کے حکام خطی ممالک اور اپنے آپ کے مفاد کے لیے صحیح راستے پر گامزن رہیں گے۔

اس موقع میں شامی صدر 'بشار الاسد' نے شام میں دشتگردوں کی سخت شکست کے لیے ایرانی قوم اور حکومت کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کی تعمیر نو کے لیےایران کی مشارکت کے خواہاں ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬