27 November 2017 - 07:42
News ID: 431986
فونت
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب کے شہر صرواح میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم پچاس فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
یمنی فورسز کا حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی  العالم سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صوبے مآرب کے شہر صرواح میں تبہ المطار کے علاقے میں انجام پائی۔

یمنی فوجیوں نے صوبے صنعا کے علاقے نہم کے اطراف میں بھی سعودی اتحادیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے السودا کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ تعز میں الشاذلی اور اور المخا میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

اس سے قبل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبے البیضا کے شہر قیفہ پر سات بار اور صوبے الحدیدہ کے علاقے الحالی پر تین بار بمباری کی اور یمن کے عام شہریوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬