30 November 2017 - 13:38
News ID: 432037
فونت
ملتان کے علاقے مظفرگڑھ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملتان ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا، کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے ملتان کے علاقے مظفرگڑھ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے ۔

 سی ٹی ڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ آصف، عطاء اللہ اور عاصم جو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، بم بنانے کی تربیت حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، تاکہ مزید انکشافات ہو سکیں، سی ٹی ڈی نے یہ کارروائی ملتان کے علاقہ مظفرگڑھ روڈ پر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا پر سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬