30 November 2017 - 13:42
News ID: 432039
فونت
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ :
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم اسلام کی برتری اور بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
عبد الملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتیوں نے اسرائیل کی حمایت میں فتوی صادرکرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ حرام ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارا ایمان ہے اور ہم کسی کو اپنا ایمان چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول (ص) کے انصار ہیں اور ہم اسلام کی برتری اور بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انھوں نے سعودی عرب کے مفتیوں کیطرف سے ایک یہودی صہیونی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مفتیوں نے صہوینی یہودی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دیکر مسجد الحرام اور مسجد النبوی کی بے حرمتی اور توہین  کا ارتکاب کیا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اسرائیل کی حمایت میں اور مسلمانوں کی مخالفت میں فتوے صادر کرتے رہتے ہیں اور یہ ان کی خباثت اور اسلام دشمنی  کی واضح علامت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬