
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
میڈل بری یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عمل کررہی ہے۔
روس کے سفیر نے امریکہ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کا جوہری معاہدہ تسلیم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری نے امریکہ کے ایران جوہری معاہدے کے مخاصمانہ پالیسی پر اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
روس کے سفیر نے کہا دنیا کو مزید امن کا گھوارہ بنانے کے لئے ایرانی جوہری معاہدہ ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/