05 December 2017 - 23:05
News ID: 432116
فونت
امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر کی جانب سے ۶ مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو قانونی قرار دے دیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو قانونی قرار دے دیا ہے۔  

امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ  کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 2ججوں نے مخالفت کی۔

امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب سفری پابندیوں کے معاملے پر رواں ہفتے کیلیفورنیا، سان فرانسسکو اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سماعت ہوگی۔

امریکی سپریم کورٹ نے جن 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے نفاذ کی اجازت دی ہے ان میں یمن، ایران، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬