‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2017 - 17:27
News ID: 432128
فونت
۱۷ربیع ‌الاول یوم ولادت صادقین کے موقع پر؛
۱۷ربیع‌ الاول یوم ولادت صادقین حضرت رسول اکرم (ص) و امام جعفر صادق(ع) کے موقع پر بیت و دفاتر آیات عظام تقلید میں محافل کا انعقاد ہوا اور طلاب کرام کی عمامہ گزاری کا پروگرام منعقد ہوا ۔
 آیت الله نوری همدانی  ہاتھوں عمامہ گزاری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ۱۷ربیع ‌الاول یوم ولادت صادقین حضرت رسول اکرم (ص) و امام جعفر صادق(ع) کے موقع پر بیت و دفاتر آیات عظام تقلید میں علماء ، افاضل ، طلاب اور مختلف طبقہ کی عوام کی شرکت میں محافل کا انعقاد کیا گیا اور طلاب کرام کی عمامہ گزاری کا پروگرام منعقد ہوا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات صافی گلپائگانی، وحید خراسانی، مکارم شیرازی، شبیری زنجانی، نوری همدانی، جعفر سبحانی، جوادی آملی، علوی گرگانی اور دیگر معروف علماء کرام کے گھروں اور دفاتر میں محافل کا انعقاد کیا گیا ۔

قم میں موجود رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر میں عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا جس میں قم کی برجستہ علمی اور سیاسی شخصیتوں ںے شرکت کی ۔

اس محفل کے مقررین نے پیغمبر اسلام اور امام جعفر صادق(ع) کے فاضل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کی بنیاد، مکتب اهل بیت(ع) اور احکام مرسل آعظم صل اللہ و علیہ و آلہ وسلم سے دوری بتایا اور ملت اسلامیہ کی سعادت و مشکلات کے حل کے لئے قران و عترت سے تمسک ضروری جانا ۔

ان محافل میں شعرائے کرام نے بھی اشعار پیش کئے اور مدح سرائی کی ۔

نیز ائمہ طاھرین علیھم السلام کی ولادت کے موقع پر انجام پانے والی دیرینہ سنت کے تحت یوم ولادت پیغمبر اسلام اور امام جعفر صادق(ع) کے موقع پر جوان طلاب کو دینی رھبریت کے مقدس لباس سے مزین کیا گیا اور ان کے سروں پر عمامہ رکھا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق بیت حضرت آیت الله مکارم شیرازی میں ہونے والی محفل میں 82 طلاب کرام اور بیت حضرت آیت الله نوری همدانی میں ہونے والے جشن میں 30 طالب علم ان دو مراجع تقلید کے ہاتھوں معمم ہوئے ۔

نیز بعض طلاب ، شب ولادت پیغمبر اسلام اور امام جعفر صادق(ع) میں حضرت آیت الله شبیری زنجانی کے ہاتھوں آپ کے دفتر میں معمم ہوئے ۔

مراجع تقلید نے ان طلاب کی کامیابی اور کامرانی نیز خدمت دین کے لئے دعائیں ۔

نیز شب ولادت پیغمبر اسلام اور امام جعفر صادق(ع) سے ہی پورے ایران میں جشن و سرور کا سماں رہا ، حرم مطھر حضرت علی ابن موسی الرضا، حرم حضرت معصومہ قم ، مسجد مقدس جمکران ، امامزادوں کے مقبرے ، مساجد و دیگر ثقافتی مراکز میں عوام نے پورے ذوق و شوق کے ساتھ محافل کا انعقاد کیا ۔

بہت سارے مومنین اور اہل بیت اطھار کے عاشقوں نے سبیلیں لگائی اور لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬