عبدالملک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر؛
ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں ریلی میں ایک بڑی ریلی میں شرکت کرکے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اماراتی سازش کی ناکامی کے بعد ہونے والے اس مظاہرے کی اپیل عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کی تھی۔
اس مظاہرے میں انصار اللہ کے عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر عبداللہ صالح کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس کے اعلی عہدیدار اور کارکنان بھی شریک تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے لکھے ہوئے تھے اور وہ امریکی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ جارح طاقتوں کا مقابلہ کرنا یمنی عوام کی اہم ترین خصوصیت ہے اور عوام نے ایک بار پھر متحد ہو کر ملک کے خلاف نئی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے