09 December 2017 - 11:15
News ID: 432166
فونت
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے مشترکہ طور پر ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
سیکیورٹی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 اجلاس کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے سے فلسطین میں خونی تصادم کی راہ ہموار ہوگی۔

سوئیڈن کے نمائندے اولوف اسکوگ نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے ایندھن کا کردار ادا کرے گا، ٹرمپ کا اعلان امریکا اور اسرائیل کے بہت سے دوستوں کی درخواست کے خلاف ہے، اس اقدام سے سوئیڈن ، یورپی یونین اور عالمی برادری کے نزدیک بیت المقدس کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

رکن ممالک کی تنقید کے بعد اجلاس میں امریکا تنہا رہ گیا دوسری جانب امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے تنقید کو مسترد کردیا اور اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل کو نقصان پہنچارہا ہے، یہ ادارہ اسرائیل مخالف ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬