06 December 2017 - 21:23
News ID: 432133
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےمزید یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے جبکہ سابق صدر عبداللہ صالح کےقریبی فوجی کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی العہد نیوز رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں آٹھ عام شہری شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اس درمیان سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں سعودی فوجی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔العالم نےمیدی میں ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ سعودی فوجی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں کے حملوں کے ساتھ ہی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے توپخانوں سے بھی شدید حملے کئے ہیں جن میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئےہیں جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی افواج کی متعدد بکتربندگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

میڈیا ذرائع نے بھی خبردی ہے کہ سعودی عرب نے سرحدی علاقے میں ہونے والی لڑائیوں کے دوران اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

دریں اثنا یمن کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سابق صدر عبداللہ صالح کے صدارتی گارڈ کے سربراہ اور عبداللہ صالح کے سب سے قریبی فوجی کمانڈر میجرل جنرل مہدی مقولہ کو صنعا کے مضافاتی علاقے ریمہ حمید میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ عبداللہ صالح کے ایک اور قریبی فوجی کمانڈر میجرجنرل عبداللہ صعبان نے عوامی تحریک انصاراللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ اس درمیان عبداللہ صالح کے مسلح گروہ کے کمانڈر اور ان کے بھتیجے طارق محمد عبداللہ صالح کو بھی جنھیں عبداللہ صالح کے بعد ان کا جانشین تصور کیا جارہاتھا منگل کو انصاراللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬