06 December 2017 - 13:42
News ID: 432123
فونت
برطانیہ کے شہر برسلز میں روہنگیا بحران پر منعقدہ ایک کانفرنس میں یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ میں روہنگیا بحران پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں آئے مقررین نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی اکیسویں صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس پر قدم اٹھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار (برما) میں کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے، وہ برما کی ریاست راخین میں آباد ہیں تاہم برما میں آباد بدھ مت کے ماننے والے انہیں برما کا شہری تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

میانمارکی فوج نے 25 اگست سے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان بے گھر ہوکر بنگلادیشی سرحد کے نزدیک بنے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬