06 December 2017 - 13:34
News ID: 432120
فونت
خلیج فارس تعاون کونسل کا ۳۸ واں سربراہی اجلاس کویت میں منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب سمیت اہم ملکوں کے سربراہاں شریک نہیں ہوئے جس کے باعث دو روزہ اجلاس کو مختصر کردیا گیا۔
خلیج فارس تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کا 38 واں سربراہی اجلاس کویت میں منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب سمیت اہم ملکوں کے سربراہاں شریک نہیں ہوئے جس کے باعث دو روزہ اجلاس کو مختصر کردیا گیا۔

 چھ عرب ممالک پر مشتمل خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کی صدارت امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کی۔

سعودی عرب کے امریکہ نواز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت بحرین، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے سربراہان بھی اجلاس سے غائب رہے جن کی نمائندگی یا تو وزرائے خارجہ یا وزرائے اعظم کے نمائندوں نے کی۔ جبکہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی واحد سربراہ تھے جو اس سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے تھے جس کے باعث اجلاس کا دورانیہ دو روز کے بجائے ایک روز تک کرنا پڑا۔

قطر بحران شروع ہونے کے بعد خلیج فارس تعاون کونسل کا یہ پہلا سربراہی اجلاس تھا۔ جس میں 6 میں سے 4 ممالک کے سربراہان غائب تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬