14 December 2017 - 20:47
News ID: 432254
فونت
آیت اللہ جنتی :
آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اس بے وقوفانہ اقدام سے امت اسلامی کے جذبات مجروح ہوا ہے ۔
آیت الله جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی رہنما آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے سے ناجائز صہیونی ریاست کے جلد خاتمے کے لئے فضا قائم ہوگئی ہے۔

یہ بات ایرانی گارڈین کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اراکین کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اس بے وقوفانہ اقدام سے امت اسلامی کے جذبات مجروح ہوا ہے جس کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں امریکی اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے او احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے اسلام کے خلاف بہت سی سازشیں کی ہیں اور جیسا کے سورہ اسراء میں اللہ تعالی نے بیان فرمایا ہے ان کا یہ سازشیں ہمیشہ ناکام ہوجائے گی۔

انہوں نے امت اسلامی میں وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد سے جلد اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور اپنی پوری توجہ اسلام کے دفاع کے لئے صرف کردیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬