17 December 2017 - 17:42
News ID: 432297
فونت
خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کر کے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔
محمد بن سلمان اور ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ڈکٹیٹر اورغیر جمہوری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی اور اب  سعودی خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت بھی مل گئی ہے۔

سعودی عرب کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کر کے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔

سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے جب کہ مرد وزن کی گاڑیوں پر مختلف نمبر پلیٹس نہیں ہوں گی بلکہ ایک جیسی نمبر پلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں نئی اصلاحات امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی رعب کے بعد ہورہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬