19 December 2017 - 18:14
News ID: 432325
فونت
غلام علی خوشرو :
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا : گزشتہ سات دہائیوں سے دنیا مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی کے خطے میں ایک اہم مسئلہ سمجھتی ہے جبکہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو منحرف کرکے اسے اقوام متحدہ کی ترجیح سے ہٹانا چاہتا ہے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے قرارداد کا امریکہ ک جانب سے ویٹو کرنا ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کی کھلی حمایت ہے۔

یہ بات غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل میں مصر کی پیش کردہ قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہی۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اقدام کو مسترد کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے دنیا مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی کے خطے میں ایک اہم مسئلہ سمجھتی ہے جبکہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو منحرف کرکے اسے اقوام متحدہ کی ترجیح سے ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنے غیرمنصفانہ اور غیرتعمیری فیصلے کے ذریعے القدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کر کے عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا اور اب فلسطین قرارداد کا ویٹو کرکے امریکہ نے ایک بار پھر مسلمانوں بلکہ دنیا کے حریت پسندوں کی توہین کی ہے۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ امریکہ نے ثابت کیا کہ وہ صرف صہیونیوں کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہےاور وہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام لازمی نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام فلسطین کیخلاف امریکی فیصلے کو ظالمانہ سمجھتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی ایک بار پھر اس کی پرزور مذمت کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬