21 December 2017 - 20:50
News ID: 432352
فونت
سید عباس عراقچی :
اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا : جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کے بعض ممالک کے اقدامات کو روکا جائے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور اس سے متعلق موجودہ رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عراقچی ایران اور فرانس کے درمیان سیاسی مشاور کے چوتھے دور میں شرکت کے لئے پیرس کے دورے پر ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے شفاف مؤقف اپنائیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کے بعض ممالک کے اقدامات کو روکا جائے۔

ایران اور فرانس کے وفود نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کی توسیع، جوہری معاہدے کے نفاذ اور اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک فرانسیسی کمپنیوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس سائنسی اور تحقیقاتی میدان میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اور فرانس کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد پر آمادہ ہے۔

یاد رہے کہ سید عباس عراقچی دورہ پیرس کے موقع پر گروپ 1+5 میں فرانسیسی مندوب اور فرانسیسی صدر کے معاون خصوصی برائے سفارتی امور کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬