23 December 2017 - 13:54
News ID: 432371
فونت
امریکی صدر کے ذریعہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردیے جانے کے خلاف کل ہندوستان اور پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے دفاع قدس ریلی میں شرکت کی ۔
قدس ریلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل بروز جمعہ جمعیت علمائے ہند اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر ہندوستان کے تقریبا ایک ہزار پندرہ شہروں و قصبات من جملہ دارالحکومت نئی دہلی ، ممبئی ، پونے ، کلکتہ ، گوہاٹی ، اگرتلہ ، پٹنہ ، رانچی، بنارس ، کانپور، مظفرنگر، دہرادون، گیا ، حیدر آباد، احمد آباد، پٹن ، سورت ، بنگلور، چینئی سمیت مختلف مقامات پر لاکھوں مظاہرین الگ الگ قسم کے نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے سڑک پر نکل پڑے اور پرامن طریقے سے اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ منعقد کیا ، اس احتجاج سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

ہندوستانی میں منعقدہ یہ احتجاج امریکہ کے فیصلے کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے ۔

ادھر پاکستان میں بھی امریکی صدر کے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع بیان کی مذمت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور کل مجلس وحدت مسلمین  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی  جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔

نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے گلشن مارکیٹ تک ''دفاع بیت المقدس ریلی'' نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اوردیگر نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارے لیے سعادت ہے، ہم دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کی مقدس سرزمین کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے جوڑ کر امریکہ نے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے، امریکہ اس وقت مشکلات میں گھر چکا ہے، جس کے باعث بُزدلانہ اور احمقانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

اُنہوں نے اُمت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شرم کا مقام ہے کہ 57 اسلامی ممالک ہونے کے باوجود بیت المقدس کی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ منسوب کیے جانے کی سازشیں جاری ہیں۔

ریلی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم اور ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬