نسیم کربلائی:
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ فلسطینیوں اور انسانیت سے دشمنی ہے۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ فلسطینیوں اور انسانیت سے دشمنی ہے۔
نسیم کربلائی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کی استقامت ہے، دنیا پر یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کی بدولت سامراجی قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جس پر عالمی و انسانی حقوق کی علمبردار طاقتیں بھی سراپا احتجاج ہیں۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی شکست اور فلسطینیوں کی جیت ہوئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے