24 December 2017 - 16:21
News ID: 432384
فونت
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین ہوگئے ہیں۔
شمالی وزیرستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کے مطابق ایف سی کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی شمالی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جبکہ وہاں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کا یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب غلام خان علاقے میں پیش آیا۔

پاکستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سیکورٹی گشت، معمول کی بات ہے تاہم دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کرکے تین ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ فاٹا کی سات ایجنسیوں کو شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتاہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬