رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فوج کے فرماندار جنرل حاج قاسم سلیمانی نے آج ایران کے مقدس شہر قم میں جاضر ہو کر اس شہر میں مراجع تقلید عظام اور علماء کرام سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی نے آج ایران کے مقدس شہر قم میں حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی، حسین نوری همدانی، عبدالله جوادی آملی و جعفر سبحانی سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
اس ملاقات میں صوبہ قم کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپاہ علی ابن ابی طالب کے فرماندار سردار غلام رضا احمدی اور سپاہ قم میں ولی فقیہ کے نمائندگی کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن اکبری بھی سردار قاسم سلیمانی کے ساتھ تھے ۔
مراجع تقلید عظام نے اس ملاقات میں سردار قاسم سلیمانی اور مدافعان حرم کی جرات مندانہ اقدام کی تعریف و تمجید کی اور اسلام کے مجاہدین کی کامیابی کے لئے دعا کی اور ان کی ہمت میں مزید مضبوطی کے لئے خداوند عالم کی بارگاہ میں دست درخواست بلند کی ۔
یہ ملاقات جو خصوصی طور سے منعقد ہوئی تھی جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فوج کے فرماندار نے مزاحمت فرنٹ کی موجودہ صورت حال کی رپورٹ علماء و مراجع تقلید عظام کی خدمت میں پیش کی ۔
واضح رہے کہ سردار قاسم سلیمانی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے ولی فقیہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دشمن اسلام کی نیند حرام کر دی ہے جن کو قائد انقلاب اسلامی نے شہید زندہ کا لقب دیا ہے اور ایران کے سب سے بڑا فوجی تمغہ بھی ان کو عنایت کی گئی ہے ، یہ وہی مجاہد ہیں جنہوں نے امریکا و اسرائیل و آل سعود و یہود سمیت تمام مغربی ممالک کی طرف سے اسلام و مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لئے بنائے گئے داعش کو اپنی فوجی تدابیر و جوانوں کی جانفشانی سے نابود کر دی جو تاریخ اسلام میں ایک نئے باب کے عنوان سے ثبت ہو گیا ہے ۔ جنرل قاسم سلیمانی کی جنگ صرف اور صرف انقلاب اسلامی اور اسلام کی سرافرازی، سربلندی اور بقا کے لئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۵/