29 December 2017 - 17:01
News ID: 432448
فونت
جنرل آصف غفور :
پاکستانی فوجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی سرحد حقیقی معنوں میں امن و دوستی کی سرحد ہے۔
جنرل آصف غفور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی سرحد حقیقی معنوں میں امن و دوستی کی سرحد ہے۔

ان خیالات کا اظہار میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کی موجودگی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ 909 کلومیٹر کا بارڈر بنیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران میں مشترکہ بارڈر کی سیکورٹی بر بھی بات چیت کی جس پر حکومت ایران نے رضا مندی ظاہر کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر بھی حساس مقامات پر فینسنگ شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی ایران میں حکام سے مفید بات چیت ہوئی، ایران نے بھی سرحدی علاقوں میں حساس مقامات پر باڑ لگانی شروع کردی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬