31 December 2017 - 10:40
News ID: 432469
فونت
عراق کے صوبے نینوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے جنوبی علاقے میں ۱۷ داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
داعشی دہشتگرد

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق نینوا پولیس کے اعلی آفیسر واثق الحمدانی نے کہا کہ پولیس نے عوام کی حمایت سے  دجلہ کے قریبی علاقے ابو سیف میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واثق الحمدانی کے کہنے کے مطابق داعش کے دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے 12 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 5 صوبوں سے 115 داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 ستمبر کو عراق میں  داعش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬