05 January 2018 - 18:38
News ID: 432536
فونت
دھرنے کے خطباء کا کہنا تھا کہ حکومت ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے عین مطابق عمل کرے بصورت دیگر حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
یادگار شہداء اسکردو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یادگار شہداء اسکردو پر خون جما دینے والی سردی کے باوجود 16 دنوں غیر قانونی ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری رہے۔

مجلس وحدت مسلمین،عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے رہنماوں نے علامتی دھرنے کے سہولویں روز شرکاء جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی صورت میں موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا خاتمہ تو کسی صورت ہوگا کیونکہ پاکستان آرمی کی یقین دہانی پر لانگ مارچ روندو سے ختم کیا گیا تھا۔ اب حکومت نئی چال چلانے کی کوشش کرے تو ٹیکس کے ساتھ ساتھ حکومت کے خاتمے کے لیے بھی تحریک چلائی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب پورے خطے کے عوام انکے مخالف ہوچکے ہیں۔ یہاں کے غریب عوام پر ٹیکس کا نفاذ انتہائی ظالمانہ عمل تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬