11 January 2018 - 16:37
News ID: 433597
فونت
چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) :
ڈاکٹر اشرف آ صف جلالی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) حکومت کو رانا ثناءاللہ کے متنازع بیانات پر علمی مناظرہ و مکالمہ کا چیلنج کرتی ہے ۔
ڈاکٹر اشرف آ صف جلالی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) ڈاکٹر اشرف آ صف جلالی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) حکومت کو رانا ثناءاللہ کے متنازع بیانات پر علمی مناظرہ و مکالمہ کا چیلنج کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام اور آ ئین پاکستان سے رانا ثناءاللہ کے متصادم بیانات کو دھونس دھاندلی اور اقتدار کے اثر و رسوخ سے چھپایا نہیں جا سکتا، ہمارے کوئی ذاتی مقاصد یا مفادات نہیں، ہم خود ہی نہیں ہمارا ایک ایک کارکن ناموس مصطفی(ص) کی پاسبانی اور نظام مصطفی(ص) کی حکمرانی کیلئے اپنی زندگی وقف کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) سالوں کا سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مہینوں میں طے کر رہی ہے، ہم بہت جلد اپنے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دینے والے علماء مشائخ کو اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے، ہم 13 جنوری کو لاہور میں حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں ہونیوالے تاجدار ختم نبوت مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ قصور میں بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرموں کو سخت سزا دی جائے اور فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬