11 January 2018 - 16:42
News ID: 433599
فونت
محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی برادری کی تاریخ میں بے مثال کامیابی ہے جبکہ عالمی جوہری ادارے نے اپنی متعدد رپورٹس میں تہران کی کارکردگی اور وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ایران و روس کے وزرائے خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے ذریعے اس معاہدے کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف نے دورہ ماسکو کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ہم منصب کو نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایران، روس اور جوہری معاہدے میں شریک دیگر ممالک کو چاہئے کہ قریبی تعاون کے ذریعے ایٹمی سمجھوتے سے حاصل ہونے والی پیشرفت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے کے حوالے سے روسی حکومت کے تعاون بالخصوص سرگئی لاوروف کے اہم کردار کو سراہا۔

محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی برادری کی تاریخ میں بے مثال کامیابی ہے جبکہ عالمی جوہری ادارے نے اپنی متعدد رپورٹس میں تہران کی کارکردگی اور وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بدقسمتی سے جوہری معاہدے کا ایک رکن ملک نے نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے منفی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ظریف نے اپنے روس کے دوروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ 21واں روس کا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

انہوں نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور انتہاپسندی کی روک تھام کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون کو اہم قرار دیا۔

ظریف نے شام کے حوالے سے کہا کہ شام امن مذاکرات کے لئے بھی اپنے ترک رفقائے کار کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے آستانہ عمل میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی جس کے ذریعے شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شام امن مذاکرات کے حوالے سے روسی شہر سوچی میں آئندہ ہونے والی نشست جنیوا عمل کی پیشرفت کے لئے اہم ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬