14 January 2018 - 13:37
News ID: 433630
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
ایران کی مجلس شورای اسلامی یعنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں ردو بدل کسی بھی طور قبول نہیں ہے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورای اسلامی یعنی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں امریکہ کی جانب سے ایران کے بعض حقیقی اور حقوقی شخصیات کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے میں رد و بدل کرنے کی جو بات کی ہے وہ اس عالمی معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے برابر ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہرچند کہ امریکی رویے اور پابندیاں شخصیات کی عزت و آبرو کا باعث بن رہی ہیں تاہم امریکہ کی زیادہ طلبی نے سفارتی سطح پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے12 جنوری 2018 کو ایران کی 14 شخصیات اور اداروں کو میزائلی پروگرام سے رابطے کے بے بنیاد الزام کے تحت اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬