16 January 2018 - 16:54
News ID: 433657
فونت
بہرام قاسمی :
ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے فیصلے اور منفی رویے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب شامی مسلح افواج اور ان کے اتحادی نے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام میں امریکہ کی جانب سے نام نہاد بارڈر فورس کی تشکیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام میں نئی سرحدی فورس کا قیام شام کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جس سے موجودہ بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے شام میں نئی سرحدی فورس کے قیام کا فیصلہ دوسری ممالک میں کھلی مداخلت کی علامت ہے جس سے نہ صرف شام میں بحران پیچیدہ ہوگا بلکہ عدم استحکام اور اشتعال انگیز اقدامات میں بھی اضافہ ہوگا۔

قاسمی نے مزید کہا کہ امریکیوں کے فیصلے اور منفی رویے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب شامی مسلح افواج اور ان کے اتحادی نے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آستانہ عمل کے ذریعے روس اور ترکی کے ساتھ مل کر شام میں امن زون کے قیام کے لئے تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد بحران اور کشیدگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کافی حد تک پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ خطے میں اپنی منفی اور مداخلت پر مبنی پالیسی کا سلسلہ بند کرے، شام سے فی الفور اپنی فورس نکال لے اور شامی عوام کو اپنے مستقبل کے لئے فیصلہ کرنے دے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬