پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ۲ پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے جس کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے