18 January 2018 - 18:44
News ID: 434687
فونت
جنرل قاسم سلیمانی :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی بھر پور خدمت کی جائے تو پھر ہمارے خلاف دنیا کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی ۔
جنرل قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی  دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تلاش و کوشش ، فداکاری اور مجاہدت کی ضرورت ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ اگر کسی نے میری تعریف کرتے ہوئے مجھے مالک اشتر سے تعبیر کیا اوراس بات پر مجھے یقین ہوگیا تو میں گر جاؤں گا اور ساقط ہوجاؤں گا لیکن اگر میں نے اس تعریف پر کوئی توجہ نہ دی اور خود کو ان عظیم ہستیوں کے سامنے حقیر سمجھا تو اللہ تعالی مجھے بزرگی عطا فرمائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر عوام کی بھر پور خدمت کی جائے تو پھر ہمارے خلاف دنیا کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی کیونکہ اس وقت ہمارے پاس ۸۰ ملین سرباز موجود ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬