
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے ایت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی نے انڈونیشیا میں امام محمد غزالی (رہ) کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ اسلامی اتحاد محاذ کی طرف گامزن ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور استکباری طاقتیں صیہونیوں کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور پالیسیوں میں مدد دے رہے ہیں جس کا مقصد صیہونیوں کا مزید اسلامی ممالک پر قبضہ کرنا ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوری ایران میں شیعہ اور سنی کے درمیان بھائی چارے اور اخوت کے بارے میں کہا پورے ایران میں اسلامی اخوت کی فضا قائم ہے جس کی بدولت شیعہ اور سنی کے مکاتب فکر پرامن فضا میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
انہوں نے اسلامی ممالک میں امام غزالی کی سوچ کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکفیریت اسلامی دنیا میں قتل اور غارت گری میں مصروف ہے جس کی وجہ سے انہیں اسلامی معاشرے سے خاتمے کی اہم ضرورت ہے۔
انڈونیشیا کی دارالحکومت جاکارتا میں امام محمد غزالی (ره ) کی شخصیت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقدہ ہورہی ہے جس میں اسلامی ممالک کے مختلف دانشور ادیب اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔
ابو حامد غزالی اسلام کے مشہور مفکر اور متکلم تھے نام محمد اور ابو حامد کنیت تھی جبکہ لقب زین الدین تھا۔ ان کی ولادت 450ھ میں طوس میں ہوئی، انہوں نے اپنی پوری زندگی میں چارسو سے زائد کتابیں لکھیں جس میں مشہور تصانیف احیاء العلوم، تحافتہ الفلاسفہ، کیمیائے سعادت اور مکاشفتہ القلوب ہیں، ان کا انتقال 505ھ کو طوس میں ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/