رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوو لودریان نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کی ازسرنو تدوین کے لیے یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کرنا، ایک اصولی پالیسی ہے اور ہم اس پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔
فرانس کے وزیر خارجہ نے یہ استفسار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی گیند کانگریس اور یورپ کے پالے میں کیوں ڈال رہے ہیں حالانکہ روس اور چین بھی ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں کے درمیان جولائی دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر جنوری دو ہزار سولہ سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا تاہم امریکہ نے تاحال اس پر عمل نہیں کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/