خرم دستگیر خان :
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان کے سر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی سولہ سالہ ناکامی کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر عائد کئے گئے الزامات کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کی ایک وجہ پاکستان پر مسلسل الزام تراشیاں بھی ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک، افغانستان کے ساتھ دو ہزار چھے سو کلومیٹر لمبی سرحد پر باڑ لگائے گا جس میں سے ڈھائی سو کلومیٹر کے علاقے میں باڑ نصب بھی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے