04 February 2018 - 15:24
News ID: 434895
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایٹمی پالیسیوں نے انسانیت کو نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایٹمی پالیسیوں پر نظرثانی سے متعلق رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کی ایٹمی پالیسیاں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے منافی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انیس سو ترپن کے بعد سے نابودی کی گنتی انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر ٹرمپ کا اصرار بھی اسی خطرناک سوچ کا حصہ ہے۔

 واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت جنگ نے جمعے کے روز  این پی آر کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ امریکہ ماضی کی ایٹمی پالیسیوں کو جاری رکھے گا۔ تاہم روس کے مقابلے میں اس کا رویہ جارحانہ ہو گا جبکہ ٹرمپ حکومت، ایٹمی ذخائر کی جدید کاری پر زور دیتی رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬