رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے قم میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود میں دشمنوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے مکمل آگاہی رکھتا ہے اوردشمنوں کی جانب سے کسی بھی سازش کا منہ ٹور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن عالم اسلام کی طاقت و توانائی اورترقی کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے اور سابق امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کے وزیر خارجہ کی جانب سے گریٹ مشرق وسطی کا منصوبہ اور داعش دہشتگردوں کی تشکیل جملہ کوششوں میں سے تھی۔
انہوں نے سافٹ وارکو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن، اسلامی دنیا کو کمزور کرنے کے لئے اقتصادی پابندیاں عائد کرتا ہے مگر رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات و رہنمائیوں اور قوم کی مثالی اتحاد و یکجہتی ان کی سازشوں کوشکست سے دوچار کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/