11 February 2018 - 13:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 434985
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں نے کرپشن کو فروغ اور غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی اپنائی ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کا ۲۰۱۸ء کے عام انتخابات میں راستہ روکنا ہوگا، ملک کی دولت لوٹنے والوں نے کرپشن کو فروغ اور غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے چوروں، لٹیروں اور استحصال کرنیوالوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دینگے، ۲۰۱۸ء کے عام انتخابات سے قبل عوام جھوٹے دعوئے اور اقتدار ملنے کے بعد مسائل حل نہ کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے، کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا عین اسلام ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مکتبہ فکر غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے نواز لیگ سے لاتعلقی کر چکا ہے، مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور احتساب کے اداروں کے خلاف تحریک چلا کر حقائق کو دبا نہیں سکتے، ختم نبوت قانون کے خلاف سازش کرنے والے ذلیل و رسوا ہوتے رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنا کر غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، آمریت نما جمہوریت کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، عدلیہ اور احتساب مخالف تحریک چلانے والے عوام کے مفاد کی نہیں، کرپشن بچانے اور چھپانے کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬