‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2018 - 12:11
News ID: 435106
فونت
شہادت حضرت فاطمہ(س) کے موقع پر؛
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی جگر گوشہ اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
مجلس شام غریباں/ حسینیہ امام خمینی تہران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی جگر گوشہ اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔ 

مجلس عزا میں اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے مجلس عزا سے خطاب میں آخرک زمانہ میں شیطان کے مکر و فریب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیطان نے انسانی خاندانوں کو نشانہ بنا رکھا اور اگر خاندانوں کے باہمی رشتے ٹوٹ گئے تو انسانوں کی انسانیت ختم ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ کا گھر محبت ، احترام اور مہر وصفا سے مملو تھا اوراللہ تعالی نے اسی نوارانی خاندان کو ہمارے خاندانوں کے لئے نمونہ عمل قراردیا ہے ۔

مجلس عزا میں جناب مطیعی نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬