20 February 2018 - 10:50
News ID: 435095
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے استحصالی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں، مکمل جرائم کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، رینجرز کی جرائم پیشہ اور دہشتگرد قوتوں کے خلاف بہتر کارکردگی کے سبب روشنیاں بحال ہوئی ہیں، کراچی کی مکمل روشنیاں بحال کرنے کیلئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا ۔

ثروت اعجاز قادری نے علاقائی عہدیداروں اور رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ ملکر ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں، عوامی خدمت کو شعار بنا کر ہی سیاست کو عبادت کا درجہ ملتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور تینکرز مافیا کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے، میئر کراچی، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی اور چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور کورنگی میں پانی کی فراہمی کو یقینی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ٹال مٹول سے کام لیا، تو عوام کے ساتھ سخت احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے استحصالی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حقوق مانگنے سے نہیں ملتے، تو طاقت کے زور پر لئے جاتے ہیں، عوام کے بنیادی مسائل کو عوامی طاقت سے ہی حل کرائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬