20 February 2018 - 12:18
News ID: 435099
فونت
تہران پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران کے خیابان پاسداران کو شر پسند اور فریب خوردہ عناصر کے وجود سے پاک و صاف کر دیا گیا ہے اور اس علاقے میں امن و امان برقرار ہو گیا ہے۔
 سعید منتظرالمہدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے آج منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاسداران روڈ پر کچھ شرپسند عناصر نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جسے کنٹرول کردیا گیا ۔ تاہم شرپسند عناصر نے 5 افراد کو شہید کر دیا۔

تہران پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نےایک بس کو راہگیروں پر چڑھا دیا جہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور اس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں شرپسندوں نے رضا کار فورس بسیج کے ایک جوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا اور اسی طرح شرپسندوں نے چاقووں سے حملہ کر کے ایک اور بسیجی نوجوان کو شہید کر دیا۔

پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے حملے میں ۳۰ افراد زخمی ہوئے جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ کئی شرپسند بھی زخمی ہوئے اور ۳۰۰ کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تہران پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬