رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نمازکے خطبے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی کوشش ہے کہ وہ ایران کے خلاف ایک علاقائی اور بین الاقومی بلاک تشکیل دیں کہا کہ واشنگٹن، تل ابیب اور ریاض کی حکومتیں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت سے بوکھلائی ہوئی ہیں۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مختلف میدانوں میں ترقی وپیشرفت کا راستہ جاری رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تہران کے پاسداران روڈ پر ہوئے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے جن میں پولیس اور عوامی رضاکارفورس بسیج کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے عدلیہ کے حکام سے کہا کہ وہ ان جرائم کاارتکاب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں۔
انہوں نے حالیہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ایام شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا نے جس طرح سے حق اور ولایت کا دفاع کیا ہے اس کو خود امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف نے اپنے لئے اسوہ قراردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰